پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم نفیس اپنے نئے اسٹائل سے مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔
مریم نفیس آج کل اپنے شوہر امان احمد کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور وہاں گزرے خوش گوار لمحات کو سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کر رہی ہیں۔
اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لندن سے کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
اداکارہ ان تصاویر میں مغربی طرز کے مختصر لباس کے ساتھ پفر جیکٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔
مریم نفیس کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کچھ صارفین اداکارہ کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ زیادہ تر صارفین ان کے بولڈ لباس پہننے پر طنزیہ انداز میں تنقید کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ سردی سے کانپ رہی ہیں مگر پھر بھی فیشن کرنا فرض ہے۔
ایک اور صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہے کہ ان کی ٹانگوں کو ٹھنڈ نہیں لگتی۔