معروف بھارتی ریئلٹی شو بگ باس کے فینالے میں وہ خوش گوار لمحہ بھی آیا جب بالی ووڈ کے 2 خانز ایک ساتھ نظر آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریئلٹی شو بگ باس کے فینالے میں عامر خان نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے سلمان خان کے ساتھ 90ء کی دہائی کی اپنی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے ایک سین کو مداحوں کے سامنے دہرایا۔
عامر خان اپنے بیٹے جنید خان کی فلم ’لو یاپا‘ کی پروموشن کے لیے خصوصی طور اس شو میں شریک ہوئے، عامر خان اور سلمان خان ایک ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر آئے۔
بگ باس کے فینالے میں فلم اسٹار ویر پہاڑیا نے بھی اپنی آنے والی فلم اسکائی فورس کی پروموشن کی۔
اس فلم میں اُن کے ساتھ اکشے کمار، نمرت کور اور سارہ علی خان اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
فلم اسکائی فورس 24 جنوری کو ریلیز ہو گی۔