امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج دوسری بار امریکی صدارتی عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
اس موقع پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کا درجۂ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس وجہ سے 40 سال بعد امریکا کے نو منتخب صدر کی تقریبِ حلف برداری کھلی جگہ کی بجائے اِن ڈور منعقد ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ تقریبِ حلف برداری کا کب شروع ہو گی؟
حلف برداری کی تقریب 20 جنوری 2025ء کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 11بجکر 30 منٹ پر واشنگٹن ڈی سی میں یو ایس کیپیٹل روٹونڈا کے اندر شروع ہو گی۔
صدارتی حلف کیا ہے؟
78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ سے تقریبِ حلف برداری کے دوران اسی بائبل پر حلف لیا جائے گا جس پر سابق امریکی صدر ابراہم لنکن سے1861ء میں لیا گیا تھا اور اس کے علاوہ وہ اپنی آنجہانی والدہ میری این میکلوڈ ٹرمپ کی جانب سے تحفے میں ملنے والی بائبل پر بھی حلف لیں گے۔
امریکی آئین کے سیکشن I کے آرٹیکل II کے مطابق صدارتی حلف یہ ہے کہ میں قسم کھاتا ہوں کہ میں امریکا کے صدارتی دفتر کے میں سب کاموں کو وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے امریکی آئین کا تحفظ اور دفاع کروں گا۔
تقریبِ حلف برداری کا مکمل شیڈول
1- سینٹ جان کے ایپسکوپل چرچ میں دعائیہ تقریب کا انعقاد ہو گا۔
2- نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ آج امریکی صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور امریکا کی خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں چائے پیئیں گے۔
3- یو ایس کیپیٹل روٹونڈا میں تقریبِ حلف براداری کا آغاز دی یونیورسٹی آف نیبراسکا کے لنکن کمبائنڈ کوائرز کی میوزیکل پریلوڈ سے ہو گا، اس کے بعد صدر اور نائب صدر اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے، پھر اوپیرا گلوکار کرسٹوفر ڈی میکیو اور کیری انڈر ووڈ اپنی پرفارمنس دیں گے۔
4- نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریب سے خطاب کریں گے۔
5- نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی صدارتی دفتر میں دستخط کروائے جائیں گے۔
6- صدر جو بائیڈن کو الوداع کہا جائے گا۔
7- صدر اور نائب صدر کی جانب سے یو ایس کیپیٹل کے مجسمہ ہال میں ظہرانے کا اہتمام کیا جائے گا۔
8- صدارتی پریڈ ہو گی۔
9-وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک تقریب کا انعقاد ہو گا۔
10- آخر میں بال ڈانس ہو گا۔