پاکستان اور بھارتی فلموں میں بطور ہیرو کام کرنے والے سپر اسٹار و گلوکار علی ظفر نے گورنر ہاؤس میں منقعدہ میوزیکل شو کے دوران گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو گلے لگا لیا۔
گلوکار و اداکار علی ظفر نے شو میں اپنی انٹری نئے اور شاندار انداز میں کی۔
حاضرینِ محفل کے درمیان سے اسٹیج کی جانب گاتے ہوئے گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
واضح رہے کہ علی ظفر نے بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینا کیف کے ساتھ فلم ’میرے برادر کی دُلہن‘ میں بطور ہیرو کام کیا تھا۔
علی ظفر کو پاکستانی فلم ’طیفا ان ٹربل‘ میں مایا علی کے ساتھ بے حد پسند کیا گیا۔