امریکی صدر ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی سیاسی مخالفین سے انتقام ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے بعد اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اب امریکا ترقی کرے گا، اپنے دور میں امریکا پہلے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا بہت جلد مضبوط، عظیم اور پہلے سے کہیں زیادہ کامیاب ملک بنے گا۔
صدر ٹرمپ نے ملک بھر سے حکومتی سنسرشپ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ رنگ اور نسل کی بنیاد پر امتیاز ختم کر دیں گے،
انہوں نے کہا کہ امریکی سرزمین کے نیچے موجود تیل و گیس کے ذخائر نکالنا شروع کریں گے، امریکا دنیا میں تیل و گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن جائے گا،، اور ہم یہ تیل و گیس استعمال کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم گرین نیو ڈیل ختم کر دیں گے، امریکا میں اس رفتار سے کاریں بنائیں گے جس رفتار سے اس سے پہلے نہیں بنی ہوں گی۔