بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔
ناہید خان کو 12ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پونڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔
46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔
فیصلے پر ردعمل میں نازشاہ نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔