کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ملک کے بالائی علاقوں میں موسمی خرابی اور انتظامی مشکلات کی وجہ سے 4پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جبکہ 3پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر اتارا گیا اور 47پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گلگت اسلام اباد کی 2 بشکک اسلام آباد کی پروازیں منسوخ کی گئیں۔ کویت سیالکوٹ کی پرواز پی کے 240، دمام سیالکوٹ پی کے 244 کو موسمی خرابی کی بنا پر لاہور لینڈ کرایا گیا۔ اسلام اباد جدہ کی پرواز پی اے 270 کو ری فیولنگ کے لیے کراچی اتارا گیا۔ کراچی کی 5 پروازوں سمیت اسلام آباد سے 16 کراچی کی 5 پروازوں سمیت لاہور سے 18 کراچی ایئرپورٹ کی 6 فیصل آباد، ملتان اور پشاور کی 7 پروازوں کی امد روانگی میں تاخیر رپورٹ ہوئی۔