پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 7 پر آ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی بلندی کو بھی چھو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا تھا۔