وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران کو نقد انعامات دینے کی اسکیم کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس افسران کی انعامی اسکیم کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
نقد انعامات صرف انکم ٹیکس اور کسٹمز کے 1800 کیڈر افسران کو دیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس اور کسٹمز کے افسر کی آن لائن ویلیوایشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایف بی آر ریٹنگ اور ریوارڈ سسٹم کا 21 جنوری کی سہ پہر ٹیسٹ رن کرے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس اور کسٹمز افسران پیئر ریٹنگ کریں گے، اسکیم کے تحت ٹیکس افسران اپنے سینئرز، ہم پلہ اور جونیئرز کی رینکنگ کریں گے۔
افسران کی رینکنگ اے، بی، سی، ڈی اور ای کیٹیگری میں کی جا سکے گی، رینکنگ کے تحت 20 فیصد افسران کو ایک کیٹیگری میں ڈالنا ضروری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اے کیٹیگری والے افسران کو 5 بنیادی تنخواہیں انعام میں دی جائیں گی۔