برطانیہ کو رواں سیزن کے پانچویں طوفان کا سامنا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی محمکہ موسمیات نے طوفان کو ’’ایووین‘‘ کا نام دے دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طوفان ایووین جمعہ کو برطانیہ سے ٹکرائے گا۔
برطانوی محمکہ موسمیات کے مطابق برطانیہ کے بیشتر حصوں میں 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمکہ موسمیات کی جمعہ اور ہفتہ کو طوفانی ہواؤں سے متعلق یلو وارننگ جاری کی ہے۔ طوفانی ہواؤں کے سبب تیز بارش، بجلی منقطع ہونے اور سفری مشکلات کا سامنا رہے گا۔
تیز ہوائیں جمعہ سے انگلینڈ کے شمالی اور مغربی حصوں، ویلز، ناردرن آئرلینڈ اور جنوبی اسکاٹ لینڈ میں چلیں گی۔