امریکا کے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کے اعلان پر ڈبلیوایچ او نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق ادارہ دنیا بشمول امریکا کے لوگوں کی صحت و تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے مزید کہا کہ ادارہ وبائی امراض اور بیماریوں کی بنیادی وجوہات تلاش کرکے ان کا سدباب کرتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا امید ہے امریکا اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے گا، عالمی ادارے نے کہا اس معاملے میں امریکا کے ساتھ مل کر تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکا عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔ عالمی صحت کے ادارے نے کوویڈ 19 اور دیگر بین الاقوامی صحت کے بحرانوں کو ناقص طریقے سے سنبھالا۔
نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے۔