سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے آنے سے اسرائیل ایران تنازع کے خطرے میں اضافہ نہیں دیکھتے۔
ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ یا خطے میں کوئی بھی جنگ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔
انھوں نے کہا امریکا کی نئی انتظامیہ کو جنگ کے خطرے میں اضافہ کرتے نہیں دیکھتے، صدر ٹرمپ بہت واضح کہہ چکے ہیں کہ وہ کسی تنازع کے حق میں نہیں ہیں۔