کراچی(اسٹاف رپورٹر) 32ویں قومی شوٹنگ چیمپئن شپ میں نیوی سونے کے16اور مجموعی طور پر36 میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ آرمی نےسونے کے12 میڈل اور مجموعی طور پر31میڈل اپنے نام کئے ہیں۔ منگل کو خواتین کی دس میٹر ایئر پسٹل میں نیوی نے تینوں میڈل جیتے، ٹیم ایونٹ میں نیوی نے سونے، آرمی نے کانسی اور واپڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ انفرادی ٹریپ ایونٹ میں آرمی کے میجر جنرل ظفر الحق نے گولڈ میڈل جیتا۔