اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ خاتمے کا مطلب کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔
روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014 سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عائد کردیں گے۔