کابل (اے ایف پی)افغان پولیس نے گزشتہ روز بتایا کہ ایک حملے میں ایک کان کا چینی کارکن مارا گیا۔داعش نے ذمہ داری قبول کرلی،صوبائی پولیس کے ترجمان محمد اکبر حقانی نے بتایا کہ چینی شہری منگل کی شام تاجکستان کی سرحد سے متصل شمالی صوبہ تخار میں سفر کر رہا تھا کہ اسے نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی حکام کو بتائے بغیر یہ شخص نامعلوم وجہ سے سفر کر رہا تھا۔