اوکاڑہ میں رینالہ بائی پاس کے قریب 2 ملزمان نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں پولیس کے مطابق اجتماعی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبہ اور مرکزی ملزم کی سوشل میڈیا پر گفتگو چل رہی تھی، ملزم کی طرف سے طالبہ کا موبائل نمبر بلاک کرنے اور رابطہ منقطع کرنے پر اختلافات ہوئے، معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔