مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکریٹری رانا محمود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمات پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، ان کو مضبوط اور فعال بنانے کےلیے ہم ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔
یہ بات انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہی جو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔
رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی قائد نواز شریف کے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، توقع ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اوورسیز سطح پر ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کوشش کریں گے۔
سینئر رہنما تصور حسین تارڑ نے کہا کہ اوورسیز زیادہ سے زیادہ افراط زر پاکستان بھجوائیں۔ انہوں نے اجلاس میں موجود تمام عہدیداروں، کارکنوں پر زور دیا کہ اپنے عوامی رابطوں کو تیز کریں، ہم 8 فروری کو پارٹی ہدایت کے مطابق یوم تعمیر پاکستان بھرپور طریقے سے منائیں گے۔
اس موقع پر ن لیگ یوتھ فرانس کے صدر خان اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ یوتھ فرانس پارٹی قائدین کی ہدایت پر لبیک کہتے ہوئے تنظیم کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح اگلی صفوں میں موجود ہوں گے اور یوتھ ہر میدان میں اہم کردار سرانجام دیں گے۔