پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔
حسن علی کاؤنٹی سیزن 2025 میں واروکشائر کو تمام فارمیٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔
حسن علی کا کہنا ہے کہ انجری کے بعد 100 فیصد فٹ ہو چکا ہوں اور واروکشائر ٹیم میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ایجبسٹن گراؤنڈ میرے لیے دوسرا گھر نہیں بلکہ پہلا گھر بن چکا ہے۔
واروکشائر کے کوچ مارک رابنسن نے کہا ہے کہ پی سی بی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ حسن علی 2025 سیزن میں مکمل دستیاب ہوں گے۔
اس سے قبل بھی حسن علی واروکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں اور 2024 کاؤنٹی سیزن میں اسی کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔
حسن علی نے 2023 اور 2024 میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں 27 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کا کاؤنٹی سیزن مئی کے آخر سے ستمبر تک جاری رہے گا۔