بالی ووڈ فلم ’تھری ایڈیٹس‘ میں عامر خان کے ساتھی اداکار آر مادھون نے سپر اسٹار کی دلچسپ عادت پر تبصرہ کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آر مادھون نے عامر خان کے ساتھ 2009ء میں ریلیز ہونے والی تھری ایڈیٹس میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
انہوں نے تقریبا15 سال بعد ایک انٹرویو میں عامر خان کی دلچسپ عادت سے متعلق گفتگو کی اور کہا کہ میں خود اتنا انتہاپسند نہیں ہوں۔
بالی ووڈ سپر اسٹار کے بغیر بٹوے کے سفر کرنے کی عادت پر آرمادھون سے جب استفسار کیا گیا تو انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں اگرچہ پیسے خرچ کرنے کے معاملے میں محتاط نہیں ہوں لیکن ہمیشہ اپنے وسائل کے اندر رہتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں کبھی بٹوے کے بغیر سفر کرنا پسند نہیں کروں گا، عامر خان اسٹار ہیں، وہ ایسے ہیں، اُن کے پاس لوگ ہیں، جو اُن کی جگہ ادائیگی کرتے ہیں۔
آر مادھون نے یہ بھی کہا کہ میری شخصیت مجھے کسی لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی اجازت نہیں دیتی، میں اکیلے چلنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
اداکار نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ میں پیسے خرچ کرنے میں بہت محتاط نہیں ہوں لیکن ہمیشہ وسائل کے اندر رہتا ہوں، اگر مجھے کوئی بڑی کار لینی ہو اور وہ میرے بجٹ کے مطابق نہ ہو تو میں اسے نہیں خریدوں گا۔