امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنائے جانے بات کو کینیڈا کی عوام نے بہت سنجیدگی سے لے لیا اور اس کے خلاف اپنا ردعمل بھی ظاہر کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد کینیڈا میں ’کینیڈا برائے فروخت نہیں ہے‘ جملے لکھے والی کیپس کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اس ٹوپی کو ڈیزائن کرنے والے شخص کے مطابق اس قسم کی ہزاروں کیپس کے آن لائن آرڈر دیے جاچکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ وقت ہے جب ہم سے اس معاملے پر تمام اختلافات بُھلا کر ایک ساتھ کھڑے ہوں۔
یاد رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کینیڈا سے متعلق بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب کینیڈا میں سیاسی بحران آیا ہوا ہے اور موجودہ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو مارچ میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے پر امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ کینیڈا کو اب باضابطہ طور پر امریکی ریاست بن جانا چاہیے۔