بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کردیا۔
بنگلہ دیش میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کھیلنے سے انکار کیا، بی پی ایل کے رواں سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا دوسری مرتبہ تنازعہ ہوا ہے۔
غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی پر تمام مقامی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا۔
دربار راجشاہی آج رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ کھیل رہی ہے۔