بیجنگ (اے پی پی)چین کی غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85ارب ڈالر رہی ،بیلٹ اینڈ روڈ ممالک میں کاروباری اداروں کی غیر مالیاتی سرمایہ کاری 33.69ارب ڈالر رہی ،چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2024میں چین کے غیر ملکی سرمایہ کاری تعاون کو مستقل ترقی حاصل ہو ئی ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق 2024میں غیر ملکی غیر مالیاتی براہ راست سرمایہ کاری 143.85 ارب ڈالر تھی جو 2023کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔ غیر ملکی کنٹریکٹ شدہ منصوبوں کا ٹرن اوور 165.97 بلین ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.1 فیصد زیادہ ہے۔ توانائی کی بچت، ماحولیاتی تحفظ اور شفاف توانائی کے منصوبوں کے نئے معاہدے کی قیمت 49.26 بلین ڈالر تھی جس میں 12.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔