پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ اس وقت مشکلات کا شکار ہو گئی جب ساتویں وکٹ 115 رنز پر گر گئی۔
تیسرے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کا اسکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی 15 رنز بنا آؤٹ ہو گئے۔
ویسٹ انڈیز کے کیون سنکلیئر اور جومیل واریکن نے 3، 3 اور گداکیش موٹی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو جیت کے لیے مزید 139 رنز جبکہ ویسٹ انڈیز کو 3 وکٹیں درکار ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا۔
دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنا لیے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کپتان شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، بابر اعظم 31 اور کامران غلام 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن بنا کر کریز پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔