امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں میں جلد ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت میں غزہ اور معیشت سمیت اہم امور پر بات ہوئی ہے۔
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی وجہ سے برطانوی نژاد اسرائیلی شہری ایملی ڈامار کی رہائی کے عمل کا بھی خیر مقدم کیا۔
دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات اور معیشت کے حوالے سے گفتگو کی، اور جلد ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔