گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نےکہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔
پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کے عوام کے مسائل پر اسلام آباد میں اجلاس بےمقصد ہوگا، وزیراعلیٰ کے پی کی میزبانی میں مشاورتی اجلاس غیر جمہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخصوص جماعتوں کو مدعو کرنا قوم کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش ہے، ہم نےدہشت گردی کےمسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا تھا۔