ایران کا کہنا ہے کہ جوہری نصیبات پر حملہ بےوقوفانہ ہوگا جو خطے کو بڑی تباہی میں ڈال دے گا۔
ایرانی جوہری تنصیبات پر کسی بھی حملے کا فوری اور فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا، جوہری معاہدے پر دوبارہ سے مذاکرات کے لیے امریکا کو ہمارا بھروسہ حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس اراغچی کا کہنا تھا کہ صورتحال اب پہلے سے مختلف اور کہیں زیادہ مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں آنے کے لیے فضا قابل اعتماد نہیں، مزید کہا نئی امریکی انتظامیہ سے اچھے الفاظ کے سوا ابھی تک کچھ نہں سُنا جو ناکافی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی فوجی تنصیبات پر حملے کے بجائے معاہدے کی امید رکھتے ہیں۔
صدر ٹرمپ اپنے پہلے دور صدارت میں 2015 کے ایران جوہری معاہدے سے دستبردار ہو گئے تھے۔