مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز مذاکرات کی ناکامی کے مشن میں کامیاب ہوگئے۔
ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے عرفان صدیقی کو مذاکرات کی ناکامی کا ہدف دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی اور رانا ثناء اللّٰہ کے بیانات سے حکومت کی غیرسنجیدگی واضح تھی۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنانے سے واضح ہو گیا کہ چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے حقیقت سامنے آجائے گی۔