لوئر دیر میں21 روزہ خصوصی صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا، جس کے دوران گلی کوچوں اور بازاروں کو بھاری مشینری سے صاف کیا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ اور تحصیل میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے 21 روزہ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان کے مطابق مہم کے دوران ضلع بھر کے چھوٹے اور بڑے شہروں، ندی نالوں، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
خصوصی صفائی مہم کے تحت دیواروں پر کی گئی وال چاکنگ کو بھی مٹایا جائے گا۔
مہم میں مقامی افراد کی شرکت اسے مزید مؤثر اور کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صفائی مہم کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شہریوں کو صاف ستھرے اور پر سکون ماحول میں عبادت اور روزہ رکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔