پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شرم و حیا ہوتی تو وزیر دفاع مستعفی ہونے کا اعلان کردیتے۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ توقع تھی سانحہ بلوچستان پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
دوسری جانب بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف قومی اسمبلی کا ایوان ایک آواز ہوگیا، ایوان میں متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
سانحے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق جائزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔