کراچی (نیوز ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ بندی کے لیے امریکی تجاویز سے اتفاق کرتا ہے لیکن کسی بھی جنگ بندی کے لیے تنازع کی بنیادی وجوہات سے نمٹنا ہوگا اور اس سے متعلقہ تفصیلات کو حل کرنے کی ضرورت ہے، روسی صدر کی بیلاروسی ہم منصب سے ملاقات، جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر ٹرمپ سےاظہار تشکر۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے ساتھ ملاقات کے بعد کریملن میں پریس کانفرنس کے دوران پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کی تجاویز سے اتفاق کرتے ہیں۔روسی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو ایک امن ساز کے طور پر یاد رکھا جائے۔