کراچی(نیوز ڈیسک)ریاستی فنڈز سے سالانہ لاکھوں شیکل وصول کرنے والے اسرائیل کےایک مدرسے کے نیٹ ورک کے ہزاروں الٹرا آرتھوڈوکس یشیوا طلباء کو منگل کی شب ایک کلپ میں اسرائیلی فوج میں بھرتی ہونے سے انکار کا گانا گاتے ہوئے فلمایا گیا ،جس پرپورے سیاسی میدان میں مخالف ردعمل کا اظہار کیاگیا ہے ،ہزاروں طلباء گانے پر رقص کرتے رہے جس بول یہ تھے’’ ہم ملحدوں حکومت کی حکومت اور ان کے قوانین کو تسلیم نہیں کرتے‘‘ ۔مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں مقبوضہ مغربی کنارے کے مشور ادومیم کے علاقے میں واقع ہال میں ایک تقریب میں ملک بھر کی شاخوں کے ایٹریٹ شلومو کے طلباء یشو چین کے سربراہ ربی شولوم بیر سوروٹزکن کے بیٹے کی شادی کے لیے جمع تھے، اور بعد ازاں گانے اور رقص کے لیے ہال کے باہر جمع ہوئے۔گلوکارہ آرالے سامیٹ نے صیہونیت مخالف نیٹوری کارتا ہریدی فرقے کے ایک مشہور ترانے کو گایا ، جس کا ترجمہ یہ ہے کہ ہم ملحدوں کی حکومت پر یقین نہیں رکھتے اور ہم ان کے قوانین کو تسلیم نہیں کرتے۔