سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جنوری سے 13 مارچ تک صوبے بھر میں ملیریا کے 6 ہزار 57 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ملیریا کے سب سے زیادہ حیدرآباد ڈویژن میں ملیریا کے 2 ہزار 577 کیس رپورٹ ہوئے، لاڑکانہ ڈویژن سے 1 ہزار 456، میرپورخاص سے 685، شہید بینظیر آباد سے667 اور سکھر ڈویژن سے 548 کیسز سامنے آئے ہیں۔
کراچی میں مجموعی طور پر 124 ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ضلع جنوبی رہا، جہاں 44 کیسز سامنے آئے۔
ضلع ملیر سے 41، ضلع غربی سے 19، ضلع کورنگی سے 14، ضلع شرقی سے 4 اور ضلع وسطی سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
ماہرینِ صحت کے مطابق ملیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے، خاص طور پر پانی کے ذخائر کو صاف رکھنا اور مچھر دانی کا استعمال کرنا مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔