وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہندو برادری کے تہوار ہولی پر پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسا پنجاب بنا رہے ہیں، جہاں ہر شہری خود کو محفوظ، با اختیار اور برابر کا پاکستانی محسوس کرے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر سہولتیں یکساں طور پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اورثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانےکا بھی اہتمام کررہی ہے۔