اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہر چیز کا حل مذاکرات سے ممکن ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں پارلیمنٹ کو رولز کے مطابق چلاؤں گا، کوشش ہو گی کہ قانون کے مطابق پارلیمنٹ چلاؤں۔
ایاز صادق نے کہا کہ میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کا اتنا موقع دیتا ہوں، مگر وہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو عوام اور ان کے مسائل کی فکر نہیں، بس وہ احتجاج کے بعد واک آؤٹ کر جاتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ مذاکرات میں بیٹھ کر فیصلے ہوتے ہیں، شرائط نہیں لگائی جاتیں۔