ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر حملے میں پہلی مرتبہ خیبر شکن میزائل استعمال کیے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق خیبر شکن میزائل 4 ٹن 500 کلوگرام وزنی اور ساڑھے 10 میٹر لمبا ہے، اس میزائل کا قطر 80 سینٹی میٹر اور وارہیڈ کا وزن 500 کلوگرام ہے۔
اس میزائل سے متعلق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ تھونس ایندھن سے چلنے والا خیبر شکن میزائل 1 ہزار 450 کلومیٹر تک مار کرسکتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے بن گورین ایئرپورٹ کو براہ راست نشانہ بنایا، میزائلوں سے اسرائیلی بائیولوجیکل تحقیقی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق ایرانی میزائلوں نے اسرائیلی سینٹرل کمانڈ کو بھی براہ راست نشانہ بنایا۔
اسرائیلی ریسکیو سروس کے مطابق ایران کے اسرائیل پر تازہ حملوں میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔