ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کے قتل کیس کے ملزم احسن شاہ کی بیوی گھر سے زیورات اور نقدی رقم لے کر غائب ہو گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم احسن شاہ کی بیوی طیفی بٹ، گوگی بٹ پر انسپکٹر شکیل بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
پولیس کی جانب سے احسن شاہ کی اہلیہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا بھی گیا۔
احسن شاہ کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ بہو گھر سے زیورات اور نقدی لے کر چلی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق احسن شاہ کی والدہ بہو کے خلاف چوری کے مقدمے کی درخواست دے رہی ہیں اور احسن شاہ کے سسرال میں بھی تالے لگے ہوئے ہیں، سب غائب ہیں۔