کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پاکستانی ریسلر علی اسد پر چار سال کی پابندی عائد کردی ہے،علی نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، جو طاقت ور ادویات کا الزام ثابت ہو نے پر واپس لے لیا گیاتھا،ریسلر علی اسد پر کارکردگی بڑھانے والی دوائیں استعمال کا الزام ثابت ہونے پر یہ فیصلہ کیا گیا۔