اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر فیض حمید کے معاملے میں عمران خان کا ملوث ہونا ثابت ہوتا ہے تو عمران خان کے ملٹری ٹرائل کیلئے پنجاب یا وفاقی حکومت کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت انکوائری بورڈ کو اس کی پہلے سے قانونی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی خود کو 9 مئی واقعات سے علیحدہ نہیں کرتی تب تک مجھے نہیں لگتا کہ انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت دے گی۔اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔