اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 47 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 40 ہزار 738 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں سے 94 ہزار 154 فلسطینی زخمی ہوئے۔