پاکستان ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے ملازمین ادارے کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین نے اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا ہے۔
ملازمین کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین کے ساتھ مل کر ڈی چوک جائیں گے۔
ملازمین نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا فیصلہ واپس نہ لیا تو دھرنا جاری رہے گا۔