پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ جمہوریت کا مطلب سوال پوچھنا ہے، جس نےووٹ دیا ہے، وہ سوال تو پوچھے گا۔
سب تک نیوز سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں حق دیا ہے کہ ان سے بھی سوال پوچھیں۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں جو ہورہا ہے سب کو پتا ہے، عوام، پاکستان یا بانی پی ٹی آئی سے برا ہوگا بات تو ہو گی یہ اختلاف نہیں، 6 ہفتے سے جیل کے باہر کھڑی تھی ملنے نہیں دیا جاتا۔