پشاور: ریلورے پولیس نے 2 مسافروں سے 5 خطرناک خنجر اور 30 بور پستول کی 100 گولیاں برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ریلویز پولیس کی ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہے.پشاور ڈویژن کی ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافر کو گرفتار کرلیا۔ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزمان کو ایس ایچ او پشاور جمال عبد الناصر نے شک کی بنا پر چیک کیا. تلاشی لینے پر ملزمان کے قبضے سے خطرناک خنجر اور پستول کی گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم زبیر اور ذیشان خنجروں اور پستول کی گولیوں کو ٹرین خیبر میل کے ذریعے کراچی لیجانا چاہتے تھے.دونوں ملزمان کو ریلویز پولیس نے موقع پر گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔