وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــ فائل فوٹو سندھ کے وزیرِ اعلیٰ سید مراد علی شاہ نجی دورے پر بیرونِ ملک روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ نجی دورے پر امریکا میں 8 دن قیام کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کے امریکا میں قیام کے دوران کچھ میڈیکل ٹیسٹ بھی ہوں گے۔