انٹرنیٹ پر ویڈیو پوسٹ کرنے پر خاتون کانسٹیبل سمیت کراچی پولیس کے 2 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ساوتھ اسد رضا کے مطابق وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لیڈی پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ سے لیڈی کانسٹیبل کی رپورٹ طلب کی ہے، پولیس پروفیشنل ادارہ ہے، ایسے غیر ذمے دارانہ فعل کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
بغدادی تھانے میں تعینات کانسٹیبل کی وائرل ویڈیو پر ایس ایس پی سٹی نے ایکشن لے لیا اور ویڈیو بنانے والے کانسٹیبل ذیشان کو بھی معطل کردیا۔
ایس ایس پی نے کانسٹیبل کو سٹی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا، ذیشان نے ٹک ٹاک پر ویڈیو 2023ء میں اپ لوڈ کی تھی۔
ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ کسی اہلکار کو اسلحہ کے ساتھ کھیلنے یا استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔