وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے غلط خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ڈیجیٹل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔
اسلام آباد میں ڈیجیٹل صحافت کی تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی معلومات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر ترقی ممکن نہیں، ڈیجٹیل میڈیا سے کمزور طبقے کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہم نے فیکٹ چیک کا نظام متعارف کرایا ہے، وزارت اطلاعات فیکٹ چیک نظام سے لوگوں کو خبر درست یا غلط ہونے کا بتاتی ہے۔