پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ہدایت پر نایاب ایشیائی ریچھ کا بچہ بازیاب کرالیا گیا۔
جنگلای جانوروں کے تحفظ اور بحالی کے معاملے پر محکمہ وائلڈ لائف ملتان کی ٹیم نے صوبائی وزیر کی ہدایت پر کومنگ آپریشن کیا۔
وائلڈ لائف ملتان کی ٹیم نے ٹک ٹاکر سے نایاب ایشیائی ریچھ کا بچہ بازیاب کرالیا اور اُسے ریسکیو سینیٹر منتقل کردیا گیا۔
مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ریچھ کے بچے کی بازیابی کے بعد ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگلی حیات کا تحفظ ہر شہری کا فرض ہے، کسی کو معصوم جانوروں کو قید میں رکھنےکی اجازت نہیں۔