امریکی ریاست جارجیا کے اسکول میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔ ترجمان اسکول کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد اسکول میں صورتحال قابو میں ہے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد اسکول سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔
امریکی میڈیا نے اسپتال ذرائع سے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی کئی افراد کو اسپتال لایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بیرو کاؤنٹی کے اسکول کو فائرنگ کی اطلاع پر بند کر دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اسکول کے اندر موجود ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسکول میں فائرنگ واقعے سے صدر جو بائیڈن کو آگاہ کردیا گیا ہے، فائرنگ واقعے پر ریاستی حکام سے رابطے میں ہیں۔