پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کھلاڑی نے اپنے نکاح کا اعلان کیا۔
انہوں نے اپنے نکاح کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ نکاح کی تقریب سے چند تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
نکاح کی تقریب کی مناسبت سے کھلاڑی نے سفید کرتہ پاجامہ اور کوٹ زیب تن کی۔
سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کا اعلان کرتے ہوئے کھلاڑی نے خوشی کا اظہار کیا اور پوسٹ کے کیپشن میں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر نکاح کا اعلان کرنے کے بعد ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے کھلاڑی کے لیے نیک خواہشات اور مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔