پاکستان کے نور زمان ایس چیلنجر ٹور اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے نور زمان نے کوارٹر فائنل میں ملائیشیا کے ڈیرن پرگاسم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
نور زمان نے 62 منٹ جاری رہنے والے اس مقابلے میں 4-11، 14-12، 11-8، 9-11 اور 11-4 سے کامیابی حاصل کی۔
دوسری جانب پاکستان کے ناصر اقبال کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، انہیں بھارت کے ٹاپ سیڈ ویلاون سینتھیکمار نے 0-3 سے ہرایا۔
بھارتی کھلاڑی نے میچ 29 منٹ میں 5-11، 7-11 اور 7-11 سے جیت لیا۔
نور زمان سیمی فائنل میں ملائیشیا کے سیکنڈ سیڈ ایڈین ادراکیے کے مدمقابل ہوں گے۔
ایس چیلنجر ٹور اسکواش ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 12 ہزار ڈالرز ہے۔