فیروزوالہ (نامہ نگار) مریدکے کے علاقہ گلی نمبر 13 کینال پارک میں بے روزگاری اور گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر 27 سالہ نوجوان زوہیب نے پنکھے سے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ مریدکے پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کی تحویل میں دے دیا۔